شجاع خانزادہ کی شہادت کا مقدمہ اٹک کی بجائے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں درج کیا جائیگا

اتوار 16 اگست 2015 23:31

شجاع خانزادہ کی شہادت کا مقدمہ اٹک کی بجائے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا مقدمہ اٹک کی بجائے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں درج کیا جائے گا۔ مقدمے میں پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت دفعات شامل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تھانہ سی ٹی ڈی کے روزنامچے میں مقدمے کے اندراج کی کارروائی روک دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمہ ڈی ایس پی کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی چھ ٹیمیں اٹک میں شواہد جمع کر رہی ہیں۔ جلد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو سارے معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔