انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گر کرتباہ ،54 افراد ہلاک ،طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا ،طیار ے کا رابطہ سیتانی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد چھ بجے منقطع ہو گیا، جہاز کی منزل پاپوا کا جنوبی شہر اوکسیبل تھا،جہاز میں 44 بالغ، 5 بچے اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے،حکام

اتوار 16 اگست 2015 23:31

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گر کرتباہ ،54 افراد ہلاک ،طیارے کا ملبہ تلاش ..

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک ہوگئے ،طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے مسافر طیارے جس میں 54افراد سوار تھے کا رابطہ سیتانی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گرینج کے میعاری وقت کے مطابق چھ بجے منقطع ہو گیا۔

حکام کے مطابق ہوائی جہاز کی منزل پاپوا کا جنوبی شہر اوکسیبل تھا۔حکام کے مطابق پاپوا کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔انڈونیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ طیارے کا ملبہ بنٹانگ کے علاقے میں ملا ہے تاہم ابھی تک کسی کے بچنے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔یہ ملبہ مقامی افراد نے تلاش کیا جنھیں نے حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تریگانا ایئر کے اے ٹی آر جہاز پر عملے سمیت 54 افراد سوار تھے۔۔حکام کے مطابق ہوائی جہاز کی منزل پاپوا کا جنوبی شہر اوکسیبل تھا۔جہاز میں 44 بالغ، پانچ بچے اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔جہاز نے سیتانی ایئر پورٹ سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 21 منٹ پر پرواز کی اور دو بج کر 55 منٹ پر اس سے رابطہ ٹوٹ گیا۔وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ترجمان جولیس برتا نے کہا تھا کہ طیارہ پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا ہے اور اس وقت وہاں اندھیرا اور موسم خراب ہے جس کی وجہ سے تلاش کی کارروائیاں شروع کرنا ممکن نہیں۔

شہری ہوائی بازی سے متعلق حفاظتی نیٹ ورک کے مطابق تریگانا ایئر نے 1991 میں اپنی سروس شروع کی تھی اور اب تک 14 حادثات کا شکار ہو چکی ہیں اور اس کے 10 ہوائی جہاز تباہ ہوئے۔خراب حفاظتی ریکارڈ کی وجہ سے یورپی یونین نے اس پر سنہ 2007 سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔انڈونیشیا میں ایئر لائنز کا ریکارڈ کافی خراب ہے اور کچھ عرصے کے دوران دو ہوائی حادثے ہوئے تھے۔گذشتہ سال دسمبر میں ایئر ایشیا کا ایک ہوائی جہاز گرنے کے نتیجے میں 192 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ رواں سال جولائی میں سماٹرا میں فوج کے ایک ہوائی جہاز کے حادثے میں 140 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :