سانحہ اٹک کے باعث تاجرتنظیموں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف منگل کو دی جانے والی ریجنل ٹیکس دفاتر کے باہراحتجاج کی کال موخر کردی ، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان 36رکنی سپریم کونسل باہمی مشاورت سے کریں گی ‘ملک فاروق حفیظ

اتوار 16 اگست 2015 23:41

سانحہ اٹک کے باعث تاجرتنظیموں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف منگل کو دی جانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست۔2015ء)ملک بھر کے تاجر تنظیموں نے سانحہ اٹک کے باعث ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 18اگست کو ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کے باہر احتجا ج کا پروگرام موخر کردیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انجمن تاجران لاہو رکے سیکرٹری اطلاعات ملک فاروق حفیظ نے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں نے متفقہ طورپر سانحہ اٹک کے باعث منگلکو ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کے باہردی جانے والی احتجاجی کال موخر کردی تاہم اس کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان 36رکنی سپریم کونسل باہمی مشاورت سے کریں گی ۔