لندن سے پاکستان آنیوالی دو خواتین زیرحراست ، کالعدم تنظیموں سے رابطے کا شبہ، پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے
پیر 17 اگست 2015 11:17
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) برطانوی حکام نے کالعدم تنظیموں سے رابطے کے شبہ میں پی آئی اے کی پرواز سے پاکستان آنیوالی دو لڑکیوں کو ہیتھرو ائیرپورٹ پر چیک آوٴٹ کے دوران حراست میں لے لیا۔ دونوں لڑکیاں پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو اٹھاسی سے کراچی آ رہی تھیں۔ ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق لندن پولیس نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پچیس سالہ آمنہ اور اس کی سولہ سالہ ساتھی کو حراست میں لے لیا دونوں لڑکیاں پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو اٹھاسی سے کراچی آ رہی تھیں، پولیس کارروائی کی بنا پر پرواز ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے کراچی کے لئے روانہ ہو سکی۔
لندن پولیس نے لڑکیوں کو ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔ دونوں چند روز سے لاپتہ تھیں۔ ان کے گھروالوں نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ والدین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دونوں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہو سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.