پشاور،مسجد کے اندر پیش امام کو نشانہ بنانے کی کوشش، مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

پیر 17 اگست 2015 11:17

پشاور،مسجد کے اندر پیش امام کو نشانہ بنانے کی کوشش، مبینہ ٹارگٹ کلر ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پشاور میں مسجد کے اندر پیش امام کو نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقہ یوسف آباد میں مسجد کے اندر پیش امام پر حملے کی کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی جب مکینوں نے مبینہ ٹارگٹ کلر کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔مبینہ ٹارگٹ کلر پیش امام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار شخص ٹارگٹ کلر ہے۔ پیش امام کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :