محکمہ موسمیات کی آئندہ 4 سے 5 روز میں میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

پیر 17 اگست 2015 11:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر) میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی/اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ میں16 ملی میٹر جبکہ کالام 14 ،گلگت، مالم جبہ09، استور06، پارہ چنار05،پشاور(ائیرپورٹ)04، پشاور(سٹی)،چلاس، دیر 03، رسالپور، پٹن، بالاکوٹ 02،مظفرآباد، مری اورکاکول میں01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں43ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی 42 ، تربت ، سبی اور سکھر میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :