کترینہ کیف کا میڈیا سے رنبیر کے بارے میں سوال نہ کرنے کی گزارش،نبیر اور پاکستان میں فلم پر پابندی سے متعلق سوالوں کو ٹالتے ہوئے کہا کہ’ مجھے فرق نہیں پڑتا
پیر 17 اگست 2015 11:28
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’فینٹم‘ کی تشہیر میں مصروف نظر آ رہی ہیں اور وہ اس فلم کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔گذشتہ دنوں ’فینٹم‘ کی پاکستان میں نمائش رکوانے کی معاملے پر فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان اور اداکار سیف کھل کر میڈیا کے سامنے آئے لیکن کترینہ اس تنازعے سے دور ہی رہیں۔
تنازعات سے دور رہنے کی کترینہ پرزور کوشش کرتی ہیں اور تو جب ممبئی کے محبوب سٹوڈیو میں ہی غیر ملکی میڈیا سے ملیں تو ریکارڈنگ شروع ہونے سے پہلے ہی کہا کہ ’پلیز رنبیر کے بارے میں مت پوچھیں۔کترینہ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں اور اس خبر سے ان دونوں ہی اداکاروں کو اکثر پریشان ہوتے دیکھا گیا ہے۔(جاری ہے)
رنبیر اور پاکستان میں فلم پر پابندی سے متعلق سوالوں کو ٹالتے ہوئے کہا کہ’ مجھے فرق نہیں پڑتا، باتیں تو دیپکا یا پرینکا کے بارے میں بھی ہوتی ہے، یہ تو ہوگا ہی اور اب یہ مجھے پریشان نہیں کرتا۔
2014 میں فلم’ ’بینگ بینگ“ کی ریلیز کے تقریباً ایک سال کے بعد کترینہ کیف بڑے پردے پر نظر آنے والی ہیں۔’بینگ بینگ‘ کے بعد ہی ایک بار پھر ’فینٹم‘ میں ایکشن موڈ میں دکھائی دیں گی۔میں اب ایکشن کی عادی ہو چکی ہوں اور سچ کہوں تو مجھے اس میں کافی مزہ آتا ہے۔اس فلم میں کترینہ ، سیف علی خان کے ساتھ ایک خفیہ ایجنٹ کے کردار میں ہیں اور فلم کی کہانی 26/11 کے ممبئی حملوں کے تناظر میں ہے۔’بجرنگی بھائی جان‘جیسی سپرہٹ فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کے ساتھ کترینہ کی یہ تیسری فلم ہے اس سے پہلے وہ ’نیویارک‘ اور ’ایک تھا ٹائیگر‘ میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔’ایک تھا ٹائیگر‘ میں بھی وہ ایک خفیہ ایجنٹ کے کردار میں تھیں تو کیا ان کا کردار دہرایا تو نہیں جا رہا؟کترینہ نے اس پر کہا کہ ’نہیں، ایک تھا ٹائیگر میں میرا رول مختلف تھا اور فینٹم کا مختلف ہے۔ اسے میں ایکشن رومانس کی کیٹیگری میں رکھتی ہوں اور وہ رومانٹک شیڈ کی فلم تھی۔تاہم بجرنگی بھائی جان سے اپنی فلم کے مقابلے پر کترینہ بس اتنا ہی کہتی ہیں کہ ’فینٹم‘ کبیر کی بہترین فلم ہے لیکن باکس آفس پر’بجرنگی بھائی جان‘ہی ان کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.