کولکتہ : پولیس کا سرکاری اہلکار کے گھر پر چھاپہ، بر آمد رقم گننے میں 21 گھنٹے لگ گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 11:28

کولکتہ : پولیس کا سرکاری اہلکار کے گھر پر چھاپہ، بر آمد رقم گننے میں ..

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : بھارت میں پولیس نے ایک سرکاری اہلکار کے مکان پر چھاپہ مارا، چھاپے کے نتیجے میں بر آمد کی گئی رقم گننے میں پولیس کو 21 گھنٹے کا وقت لگا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ کولکتہ میں پیش آیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 20 کروڑ روپے سے زیادہ رقم برآمد ہوئی۔پولیس نے مذکورہ اہلکار اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

سرکاری اہلکار نے تسلیم کیا کہ یہ رقم اس نے مختلف اوقات میں بطور رشوت لی تھی اور اسے اپنی رہائش گاہ پر ہی چھپایا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران اہلکار کے مکان میں چھت، دیواروں، غسل خانے کی ٹائلوں کے نیچے سے نوٹوں کی گڈیاں برآمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اس کے علاوہ رقم تکیوں، گدّوں، بستروں، صوفوں یہاں تک کہ فریج کے اندر بھی رکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رقم اتنی زیادہ تھی کہ نوٹ گننے کی تین برقی مشینوں کا استعمال کیا گیا اس کے باوجود اس عمل میں 21 گھنٹے لگے۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ وہ اب اس سرکاری اہلکار کی ملکیت میں موجود دیگر عمارتوں کی بھی تلاشی لیں گے اور انہیں امید ہے کہ وہاں سے بھی بدعنوانی سے حاصل کی گئی مزید رقم مل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کولکتہ پولیس نے یہ کارروائیگذشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک کی آزادی کی 69 ویں سالگرہ پر اپنے خطاب میں ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے عہد کے اظہا ر کے بعد کی ہے.

متعلقہ عنوان :