اٹک دھماکہ، دہشتگردوں‌ کا ڈی این اے حاصل کر لیا گیا،انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ میں‌ مقدمہ درج

پیر 17 اگست 2015 11:30

اٹک دھماکہ، دہشتگردوں‌ کا ڈی این اے حاصل کر لیا گیا،انسداد دہشتگردی ..

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست2015ء)اٹک دھماکہ کے دو خودکش بمباروں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کر لئے گئے ، مقدمہ متعلقہ تھانہ رنگو میں درج کرنے کے بجائے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹک دھماکہ کے دو خودکش بمباروں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے۔نادرا کی جانب سے فنگر پرنٹس اور دیگر ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ، فرانزک ٹیم نے جائے حادثہ سے مختلف شواہد حاصل کرلئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر گزشتہ روز ہونیوالے خودکش دھماکے کا مقدمہ رنگو تھانہ کی بجائے تھانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہوگا ، اٹک خود کش دھماکہ تھانہ رنگو کی حدود میں ہوا تھا جس میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت انیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ شہید صوبائی وزیر کے گھر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود ہے ، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے۔