پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہوگا

پیر 17 اگست 2015 11:38

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہوگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہوگاجس میں قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنڑیکٹ دینے اور سپر لیگ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ذرائع کیمطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں گرین شرٹس کے کامیاب دورہ سری لنکا کو سراہا جائیگا جبکہ التواء کے شکار قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنڑیکٹ کے معاملے پر ہونیوالی پیش رفت  پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کے متعلق ممبران کو اعتماد میں لیا جائیگاذرائع کے مطابق اجلاس میں سنٹرل کنڑیکٹ پر ٹیسٹ اور ون ڈے کے دونوں کپتانوں مصباح الحق اور اظہر علی سے ہونیوالے مذاکرات کے نتیجے میں انہیں کی جانیوالی پیشکش سے بھی آگاہ کیا جائیگالہذا اس اجلاس میں سنٹرل کنڑیکٹ اور پی ایس ایل کے یو اے ای کے بجائے قطر میں انعقاد سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔