شوبز میں آنا میرے لئے اتفاق تھا ،مجھے اداکاری سے زیادہ ماڈلنگ کرنا پسند ہے‘ متیرا

پیر 17 اگست 2015 11:54

شوبز میں آنا میرے لئے اتفاق تھا ،مجھے اداکاری سے زیادہ ماڈلنگ کرنا ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) اداکارہ و ماڈل متیرا نے کہا ہے کہ شوبز میں آنا میرے لئے اتفاق تھا ،مجھے راشد خواجہ نے فیشن شو میں بطور ہوسٹ کے طورپر متعارف کروایا جس کے بعد میری شوبز زندگی کا آغاز ہوگیا ،میں پانچ ، چھ ٹی وی ڈرامے کرچکی ہوں مگر مجھے اداکاری سے زیادہ ماڈلنگ کرنا پسند ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہاکہ مجھے پرانے گانے بہت اچھے لگتے ہیں ،خاص طور پر نورجہاں ، مہدی حسن ، غلام علی اور لتا کے گانے پسند ہیں ۔

جبکہ مجھے میک اپ کرنا بھی اچھا لگتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے اردوٹھیک طریقے سے نہیںآ تی اورنہ ہی پنجابی بول سکتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں فلموں میں بھی کام کرچکی ہوں او رچیلنجنگ رول کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :