اب رتھک روشن کریں گے عاشقی؟

پیر 17 اگست 2015 12:15

اب رتھک روشن کریں گے عاشقی؟

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)ماضی کی فلم عاسقی جو آئی اور مداحوں کو خوب بھائی، پھر کافی عرصے بعد بھٹ کیمپ نے بنایا اسکا سیکوئل جیسے خوب پزیرائی حاصل ہوئی اور اب بالی وڈ میں اس فلم کے تیسرے حصے میں رتھک روشن کو کاسٹ کیے جانے کی خبر گردش میں ہے۔

(جاری ہے)

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ بھٹ کیمپ ہمیشہ نئے ٹیلینٹ کو متعارف کرواتا ہے لیکن اب بالی وڈ میں اس بات کی قیاس آرائیاں ہیں کہ جب بھی عاشقی فلم کا تیسرا حصہ بنے گا تو اس میں ہوسکتا ہے کہ سپر ہیرو رتھک روشن کو کاسٹ کیا جائے۔اب اس خبر میں کتنی سچائی ہے اس بات کا پتا تو رتھک کی زبانی ہی چل سکے گا۔فی الاحال تو اداکار اپنی فلم موہن جو داڑو کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس کے ہدایتکار آشتوش گواریکر ہیں۔