اٹک : سانحہ اٹک، سی ٹی ڈی اور کرائم انوسٹی گیشن ٹیم نے الگ الگ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 12:17

اٹک : سانحہ اٹک، سی ٹی ڈی اور کرائم انوسٹی گیشن ٹیم نے الگ الگ تحقیقات ..

اٹک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء): گذشتہ روز اٹک میں ہونے والے خود کش دھماکے میں وزیر داخلہ پنجاب سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے. اٹک حادثے کی تحقیقات محکمہ انسداد دہشت گردی اور کرائم انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اپنے طور پر شروع کر دی ہیں.

(جاری ہے)

جائے وقوعہ سے مخلتف شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ فنگر پرنٹس کے نمونے جانچ کے لیے بھجوا دئے گئے ہیں اور جائے وقوعہ سے ملنے والے موبائل فون اور ان کی سموں کو بھی فرانزک لیب میں بھیج دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق اٹک کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے.