جشن آزادی فٹ بال میچ اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان 22 اگست کو کھیلا جائیگا

پیر 17 اگست 2015 12:30

جشن آزادی فٹ بال میچ اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان ..

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسو) کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال میچ اسو اکیڈمی اور پی ٹی سی ایل یوتھ اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان 22 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویراحمد نے بتایا کہ میچ کے سلسلہ میں اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت سید شرافت حسین بخاری 19 اگست کو ہوگا جس میں میچ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔