مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ برطانیہ کے اینڈی مرے کے نام

پیر 17 اگست 2015 12:42

مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ برطانیہ کے اینڈی مرے کے نام

مونٹریال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اگست۔2015ء) برطانیہ کے اینڈی مرے نے مونٹریال ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 1 نواک جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والا فائنل 3گھنٹے تک جاری رہا ۔

(جاری ہے)

اینڈی مرے نے پہلا سیٹ 4-6سے جیتا، جبکہ دوسرے سیٹ میں نواک جوکووچ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 4-6سے کامیابی حاصل کی، تیسرے سیٹ میں اینڈی مرے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور یک طرفہ مقابلے میں 3-6سے جیت کر فتح اپنے نام کرلی ۔ 2013ء کے بعد اینڈی مرے کی نواک جوکووچ کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔