مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنماوٴں سے ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی
مذاکرات تعطل کا شکار ،مولانا فضل الرحمان کا سیکورٹی وجوہ کی بنا پر نائن زیرو جانے سے انکار ایم کیو ایم کسی سے تصادم نہیں چاہتی ، اجتماعی استعفے مائنس الطاف فارمولے کا جواب تھے ،الطاف حسین
پیر 17 اگست 2015 12:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنماوٴں سے پیر کے ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی جس کے باعث مذاکرات تعطل کے شکار ہوگئے ادھر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کسی سے تصادم نہیں چاہتے ، اجتماعی استعفے مائنس الطاف فارمولے کا جواب تھے۔حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر کے روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جا کر مذاکرات کا باقائدہ آغاز کرنا تھا۔
اس موقع پر کراچی آپریشن کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کرنی تھی ، میڈیا رپو رٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اچانک سیکورٹی وجوہ کی بنا پر نائن زیرو جانے سے انکار کر دیا ہے۔(جاری ہے)
اس صورتحال کے باعث مذاکراتی عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ، ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل شروع نہ ہونے سے مشکلات پیدا ہوں گی ادھر لندن سے جاری ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی سے تصادم نہیں چاہتی ، اجتماعی استعفے مائنس الطاف فارمولے کا جواب تھے۔
الطاف حسین نے کہا کہ استعفوں کے حوالہ سے رابطہ کمیٹی اور منتخب عوامی نمائندوں سمیت پوری تحریک ایک صفحہ پر ہے ، کراچی کے حوالے سے امتیازی یا علیحدہ قانون بنے گا تو پھر ہم بھی عوامی خواہشات اور مطالبات پرغور و فکر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا جنرل راحیل شریف ایماندار اور پیشہ ور کمانڈر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.