پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست ،بھارت نے سیریز کے باقی میچوں کیلئے اسٹورٹ بنی کوطلب کرلیا

پیر 17 اگست 2015 13:00

پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست ،بھارت نے سیریز کے باقی میچوں کیلئے اسٹورٹ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) گال میں شکست کے بعد بھارت کو آل راوٴنڈر اسٹورٹ بنی کی یاد آگئی، انھیں سیریز کے دوسرے کولمبو ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک میں سیریز کا دوسرا طویل دورانیے کا میچ پی سارا اوول گراوٴنڈ میں 20 اگست سے شیڈول ہے، اسٹورٹ بنی اسکواڈ کے 15ویں ممبر بنائے گئے ہیں، پہلے ٹیسٹ سے قبل انجرڈ ہوجانے والے مرالی وجے کی وطن واپسی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، ہاتھ میں تکلیف کے باوجود بیٹنگ کرنے والے شیکھر دھون کی بابت بھی بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے چپ سادھی ہوئی ہے، اسٹورٹ چھٹے نمبر بیٹنگ کے علاوہ پانچویں بولر کے طور پر بھی بھارتی ٹیم کیلئے موثر ثابت ہوسکتے ہیں، انھوں نے اپنے کیریئر کے تین ٹیسٹ میچز 2014 کے وسط میں دورئہ انگلینڈ میں ہی کھیلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :