راجرزٹینس کپ ، اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک جو کو وچ کو شکست دیکرٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 17 اگست 2015 13:02

راجرزٹینس کپ ، اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک جو کو وچ کو شکست دیکرٹائٹل ..

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سوئٹزرلینڈ کی اٹھارہ سالہ ٹینس کھلاڑی بلنڈا بین چچ نے عالمی نمبر دو سمونا ہیلپ اور مردوں کے فائنل میں اینڈی مرے نے جو کو وچ کو شکست سے دوچار کر کے راجرز کپ کے ٹائٹل اپنے نام کر لئے۔ ٹورنٹو میں ہونے والے خواتین کے فائنل میں بلنڈا بین چچ نے سمونا کو ڈھائی گھنٹے میں فائنل سے ریٹائر ہونے پر مجبور کر دیا۔

کھیل کا سکور سات چھے ، چھے سات اور تین صفر تھا کہ سمونا کھیل سے ریٹائر ہو گئی۔

(جاری ہے)

ادھر مردوں میں اینڈی مورے نے نوواک جوکووچ کو چھے چار، چار چھے اور چھے تین سے شکست دی اور 25ماہ کے وقفے سے عالمی نمبر ون کو ہرایا۔دونوں کا میچ تین گھنٹے جاری رہا۔ دوسری طرف خواتین کے فائنل میں راجرز کپ بلنڈا کی زندگی میں پہلا سب سے بڑا ٹائٹل ہے۔ اس کی فتح دنیا بھر کی خواتین ٹینس کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔بلنڈا سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک ولیمز کے علاوہ چوتھے اور پانچویں نمبر کی کھلاڑیوں کیرولین ووزنیسکی اور انا ایوانو وچ کواپ سیٹ شکست سے دوچار کر چکی ہے۔