یوم آزادی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، شہباز شوٹرز نے ڈرگ شوٹرز کو 2-0 سے شکست دے کرٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 17 اگست 2015 14:55

یوم آزادی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، شہباز شوٹرز نے ڈرگ شوٹرز کو 2-0 سے شکست ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والا یوم آزادی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ شہباز شوٹرز نے ڈرگ شوٹرز کو 2-0 سے شکست دے کر جیت لیافاتح ٹیم کو پہلے گیم میں 16-11 دوسرے گیم میں 16-14 سے شکست ہوئی اس میچ میں یار محمدملک ناصر ، اظہرمیمن ، تمزاحمد، ملک اکثر، اورنسیم بھٹی نے بہتریں کھیل کا مظاہرہ کیا محمدحسنن نے ریفری عارف ایڈوکیٹ نے جج کے فرائض انجام دیے پاکستان اسٹیل کے سیکورٹی اسسٹنٹ مینجرملک ظفر اعوان مہمان خصوصی تھے انہوں نے فردوس اتحاد کی جانب سے انعامات تقسیم کئے اس مو قع پر کراچی اور سندھ ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان کراچی کے سیکریٹری محمداجمل آرگنائزنگ سیکریٹری محمد فاروق اعوان ، جاوید کیا#نی ، اسحاق لاشاری ، ممتازرانابھی موجود تھے اس موقع پر شوٹنگ بال کے ممتازآرگنائزر اور کھیلاڑی شمیم الدین قریشی کو یوم آزادی حسن کار کردگی یوم آزادیایوادیا۔

متعلقہ عنوان :