اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی مچھر کے سدباب، بچاؤ اور تدارک کے 10 روزہ دوسرے مرحلے کا آعاز ہو گیا
پیر 17 اگست 2015 15:20
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) محکمہ صحت اسلام آباد کے زیراہتمام ڈینگی مچھر کے سدباب، بچاؤ اور تدارک کے 10روزہ دوسرے مرحلے کا آعاز پیرسے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ہو گیا۔محکمہ صحت اسلام آباد کے انچارج ڈینگی سرویلنس سیل ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق رواں دس روزہ مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں میں ڈینگی کے حوالے سے آگہی پیدا کریں گی اور انہیں ماحول کو صاف اور خشک رکھنے اور کچرا کے تلف کرنے کے حوالے سے آگاہ کریں گی ۔
انہوں نے کہا کہ جو ایریا ممکنہ طور پر ہائی رسک ہو اور مچھر کی افزائش کیلئے موزوں جگہ ہو وہاں پر مچھر مار سپرے ااور فیومیگیشن کریں گی کباڑ خانوں اور کچرے کے ڈرموں پر بھی مچھر مار سپرے اور فیومیگیشن کریں گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مون سون کا موسم ختم ہوگیا ہے اور یہ موسم مچھروں کی افزائش کیلئے بہترین ماحول ہے اس موسم میں مچھروں کی افزائش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے سدباب، بچاؤ اور تدارک کیلئے 10 روزہ مہم 17 سے 26 اگست تک اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جاری رہے گی جس کیلئے سینٹری انسپکٹر، لیڈی ہیلتھ ورکر اور سینٹری پٹرول کو آگاہ کیا گیا کہ وہ گھر گھر جا کر مچھروں کے تدارک کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں جہاں بھی لاروا ملتا ہے وہاں پر مچھر مار سپرے کریں گے۔ انہوں نے کمیونٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سیزن میں گھروں کے اندر باہر پانی کو جمع نہ ہونے دیں، ٹوٹے برتن کو اٹھائیں اور برتنوں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں کیونکہ اس موسم میں مچھر انڈے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر روکنے کا واحد حل مادہ مچھر کو تلف کرنا ہے ، ڈینگی کے ممکنہ مریض اگست کے مہینے میں ہسپتالوں میں تشخیص اور علاج کیلئے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ڈینگی کے مریضوں کا تناسب بڑھتا اور کم ہوتا رہا۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے مریض ہسپتالوں میں آنے کی صورت میں معالجین سے اس کی اطلاع فوری طور پر بذریعہ فیکس آئی سی ٹی اسلام آباد کو دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.