لائیو کوریج کی شکایت ، متعدد سینیٹ کمیٹیوں نے دفاتر کے قیام کے لئے جگہ کی تلاش شروع کر دی
چیئرمین سینیٹ کی تمام کمیٹیوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
پیر 17 اگست 2015 15:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سینیٹ کی متعدد سٹینڈنگ کمیٹیوں نے کارروائی کی براہ راست کوریج کے لئے دفاتر قائم کرنے کی تلاش شروع کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم ترقی یافتہ علاقوں کی سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ عثمان کاکڑ نے یہ شکایت کی تھی کہ ان کی کمیٹی کو میڈیا کم کوریج دے رہا ہے جس پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے سینٹ آف پاکستان میں میٹنگ طلب کی تھی جس میں کمیٹیوں کے چیئرمین نے شرکت کی اور چیئرمین سینٹ نے کمیٹیوں کے چیئرمینز کے تحفظات سنے اور کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ وہ ان کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے مذاکرات کرے گی کہ وہ پارلیمنٹ کی عمارت میں دفاتر قائم کرنے کے لئے جگہ فراہم کرے انہوں نے کہا کہ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے بھی یہ نکتہ اٹھایا ہے اور انہوں نے سینٹ کے تمام مسائل کو حل کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔(جاری ہے)
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ تمام سینٹ ارکان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ عدم موجودگی کی صورت میں اپنی چھٹی کی درخواست دیا کریں ۔ جس کے بعد ان کی چھٹی کی درخواست کو ویب سائیٹ پر چڑھایا جائے گا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینٹ عنقریب ایک انٹرن شپ پالیسی متعارف کرائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹیز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ متعلقہ وزارت کے وزیر کو طلب کر سکتی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.