اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شکست ، پی ایچ ایف نے اعلی حکام کو کلین چٹ دیدی
پیر 17 اگست 2015 15:36
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے قومی ٹیم کی اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ناکامی پر رپورٹ تیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے فنڈز کی کمی اور کھلاڑیوں کا صلاحیت کے مطابق نہ کھیلنا ہاکی میں ناکامی کی وجہ قرار دے دیا ۔
(جاری ہے)
کمیٹی ذرائع کے مطابق ملک میں ہاکی کا ڈومیسٹک ڈھانچہ ، فنڈز کی کمی اور کوالیفائنگ رائونڈ میں کھلاڑیوں کا صلاحیتوں کے مطابق نہ کھیلنا عبرتناک شکست کی وجہ بنا ۔
پی ایچ ایف سیکریٹری رانا مجاہد علی کے مطابق کمیٹی کل اپنی رپورٹ جمع کرائے گی جسے ایک روز بعد شائع کر دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ناکامی کے بعد پی ایچ ایف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ ناکامی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں جبکہ اس کمیٹی کا سربراہ سابق اولمپئن محمد اخلاق کو بنایا گیا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.