سابق چیئرمین این ایچ اے جنرل(ر) فرخ نے کبھی بھی ان کے ہاں ملازمت نہیں کی،حسنین کنسٹرکشن کمپنی

پیر 17 اگست 2015 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) حسنین کنسٹرکشن کمپنی لمٹیڈ نے وضاحت کی ہے کہ سابق چیئرمین این ایچ اے جنرل(ر) فرخ کبھی بھی ان کے ہاں ملازمت نہیں کی ہے اور نہ کمپنی کا ناران چلاس روڈ کی تعمیر سے کوئی تعلق ہے یہ وضاحت میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ پر دی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جنرل(ر) فرخ حسنین کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت اختیار کر رکھی ہے اور کمپنی نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی 30 ارب رپوے کی نادہندہ ہے ۔

(جاری ہے)

حسنین کنسٹرکشن کمپنی لمٹیڈ نے واضح کیا ہے کہ جنرل(ر) فرخ کا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔