وزیراعظم سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات،قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

مسلح افواج کی ملکی دفاع کیلئے ضروریات پوری کی جائیں گی،وزیراعظم نواز شریف کییقین دہانی

پیر 17 اگست 2015 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمودنے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمودنے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

جنرل راشد محمود نے وزیراعظم نواز شریف کو دفاعی ضروریات کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ مسلح افواج کی ملکی دفاع کیلئے ضروریات پوری کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جنرل راشد محمود نے حالیہ غیر ملکی دوسروں کے حوالے سے بھی وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :