جرمن فٹبال لیگ،بائرن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ نے اپنے میچز جیت لئے

پیر 17 اگست 2015 16:04

جرمن فٹبال لیگ،بائرن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ نے اپنے میچز جیت لئے

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں بائرن میونخ اوربوروسیا ڈورٹمنڈ نے اپنے اپنے میچزجیت لئے۔

(جاری ہے)

میونخ میں کھیلے گئے سیزن اوپنرمیں ٹائٹل ہولڈربائرن میونخ نے ہمبرگ ایس وی کوپانچ صفرسے شکست کا مزہ چکھایا، فاتح ٹیم کی جانب سے تھومس مولرنے دوجبکہ مہدی بیناتیا، رابرٹ لیوانڈوسکی اورڈگلس کوسٹا نے ایک ایک گول اسکورکیا، ڈورٹمنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ نے مونچن گلاڈ باخ کیخلاف چارصفرسے کامیابی حاصل کی، ڈورٹمنڈ کے آرمینین مڈفیلڈرہینرک نے دومرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا، گزشتہ سیزن کی رنرزاپ وی ایف ایل وولفزبرگ کوفرینکفرٹ کے خلاف کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا پڑی، وولفزبرگ نے فرینکفرٹ کوایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :