محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرضلع باغ کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کے موقع پر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاانعقاد

پیر 17 اگست 2015 16:04

محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرضلع باغ کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان ..

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرضلع باغ کے زیراہتمام چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیا ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرباغ امجد علی مغل تھے اس کے علاوہ تحصیلدار باغ سیدیاسرگردیزی کے علاوہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرسیدانعام الحسن گردیزی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سیدعرفان گردیزی کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی فائنل میچ میں سید اظہرگردیزی کی ٹیم نے سید وقارگردیزی اوراظہرخواجہ کی ٹیم کوصفر کے مقابلے میں دوسیٹ سے شکست دی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمدسلہریا نے سیکرٹری سپورٹس ڈایکٹرجنرل سپورٹس کاشکریہ اداکیا جن کی ہدایت پرپورے آزادکشمیر میں چودہ اگست کے موقع پر کھیلوں کاانعقاد کیاگیا مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ سپورٹس کے تمام آفیسران کویوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے انعقاد پرمبارکباد دی آخر پر مہمان نے جیتنے اورہارنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :