فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن مردان کے زیر اہتمام کراٹے کا شاندارمظاہرہ

پیر 17 اگست 2015 16:07

فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن مردان کے زیر اہتمام کراٹے کا شاندارمظاہرہ

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن مردان کے زیر اہتمام سٹرانگسٹ کراٹے کلب نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان میں کراٹے کا شاندارمظاہرہ جس میں عادل سید اور محمد عامر نے پیٹ پر لگاتار تین موٹر سائیکل گزارے اور بلال سید نے ککس اور کاتا کابھی شاندار مظاہرہ پیش کیا فل کنٹیکٹ کراٹے (شن کیوکشن کائی )مردان کے سیکرٹری جنرل سنگین خان نے 240 کلو گرام وزنی پتھر کے 4 سل پیٹ پر توڑ کر تماشائیوں کو حیران کردیا جونیئر کھلاڑیوں میں سلمان ،حبیب سید ،محبوب ،عارف اور ہارون نے کراٹے کابھی مظاہرہ پیش کیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر افراسیاب کمال تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور آخر میں تمام کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ۔