برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے سے ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب 77کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا

پیر 17 اگست 2015 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے سے ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب ستترکروڑ ڈالرتک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران تجارتی خسارہ جو ایک ارب اکتیس کروڑ سترلاکھ ڈالر تھا، وہ رواں سال کے دوران پینتالیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ ایک ارب ستتر کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔جس کے نتیجے میں تجارتی خسارے میں چونتیس اعشاریہ بتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :