آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کے فیصلے ہو گئے
پیر 17 اگست 2015 17:23
کراچی ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40 سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں الشہباز کورنگی نے کورنگی ریڈ کو 1-0 سے شکست دے دی۔ منظور بابا نے فیصلہ کن گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں مکران سپورٹس نے جانباز سپورٹس لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 3-1 سے ہرا دیا۔
تیسرے میچ میں تنظیم سپورٹس گذری نے کھیل میں برابری کے بعد ملیر سٹار کو پنالٹی ککس پر 3-2 سے شکست دے دی۔(جاری ہے)
چوتھے میچ میں گل بلوچ ملیر نے نورانی سٹار کو 4-3 سے مات دے دی۔ پانچویں میچ میں ڈرگ روڈ یونین نے مدمقابل جانباز سپورٹس سلطان آباد کو 4-3 سے شکست دے دی۔ چھٹے میچ میں ساحل محمڈن نے جھولے لعل کلب کو 1-0 سے ٹھکانے لگا دیا۔ ساتویں میں ملیر شاہین نے عمدہ کھیل کی بدولت چنیسر بلو کو 4-1 سے شکست دے دی۔
آٹھویں میچ میں ہزارہ محمڈن نے شاہین افغان کو 4-2 سے زیر کر کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد شفیع، سعید عالم، عبدالغنی کے پی ٹی اور شکیل راجر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوآرڈینٹر شیر افضل تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.