آل کراچی کیپٹن صفیر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ

پیر 17 اگست 2015 17:28

آل کراچی کیپٹن صفیر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) محمدی سپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفیر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3 معروف ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئیں۔ کوارٹر فائنل کے لئے کھیلے گئے پہلے کوالیفائینگ راؤنڈ کے میچ میں سرحد سپورٹس لانڈھی نے سخت مقابلے کے بعد میزبان کلب محمدی سپورٹس کو 3-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں بلوچ محمڈن ملیر نے غنی الیون کو 3-0 سے زیر کر دیا۔ فاتح ٹیم کے عامر، آصف اور یاسر نے گول سکور کئے۔ تیسرے میچ میں آزاد الیون نے رحمن کلب کو 2-1 سے شکست دے دی۔ چوتھے میچ میں ساجدی محمڈن نے بلوچ یوتھ گارڈن کو 4-0 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے سٹرائیکر کھلاڑی فرید نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4 گول سکور کئے۔ کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نصیر عمر، انیس اختر، خالد ممتاز جمی، لطیف سنیئر اور شاہد پرویز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوآرڈینٹر شیر افضل تھے۔

متعلقہ عنوان :