کوئین سے بے حد پذیرائی ملی،وکاس بہل

پیر 17 اگست 2015 17:34

کوئین سے بے حد پذیرائی ملی،وکاس بہل

ممبئی ۔17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) بالی وڈ ہدایتکار وکاس بہل نے کہا ہے کہ انہیں اپنی گزشتہ فلم کوئین سے بے حد پذیرائی ملی ہے جس کے بعد وہ اب مکمل طور پر ہر طرح کی فکر سے آزاد ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ہدایتکار نے کہاکہ گزشتہ سال انکی فلم ”کوئین“ کی کامیابی کے باعث انہیں بہت زیادہ سراہا گیا جسکی انہیں بہت خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اس وقت مکمل طور پر اپنے آپ کو آزاد محسوس کر رہے ہیں اور اپنے آپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ ہدایتکار نے کہا کہ وہ لکھنے کے علاوہ نئی فلمیں بنانے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔