بالی وڈ کی نئی فلم ” شاندار“ 22اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 17 اگست 2015 17:36

بالی وڈ کی نئی فلم ” شاندار“ 22اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی ۔17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) بالی وڈ کی نئی فلم ” شاندار“ 22اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ” شاندار“ ایک کامیڈی اور رومانوی فلم ہے جس کی ہدایات وکاس بہل نے دیں ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس کو مداحوں کی جانب سے بہت اچھا رد عمل ملا۔ فلم کو فلمساز کرن جوہر اور انوراگ کیشیپ نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم میں شاہد کپور ، عالیہ بھٹ اور سنجے کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے۔ فلم 22اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :