بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے 4کلو گرام وزن کم کرلیا

پیر 17 اگست 2015 17:36

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے 4کلو گرام وزن کم کرلیا

ممبئی ۔17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے 4کلو گرام وزن کم کرلیا۔ نرگس فخری نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہاہے کہ انہوں نے ایک ماہ میں کچھ مخصوص خوراک کو کم کرنے اور روزانہ 10ہزار قدم پیدل چلنے سے 4کلو وزن کم کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کیلئے سادہ خوراک، سیزیوں اور مناسب مقدار میں پانی کا استعمال بھی ضروری ہے ۔ اداکارہ نے کہاکہ ان کے استعمال سے میری صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :