وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقات

پیر 17 اگست 2015 17:41

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے پیر کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اور دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔