وسیم اکرم فائرنگ کیس،آئندہ سماعت پرحتمی چالان پیش کرنیکا حکم

سابق کپتان پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم الطاف احمد کو 28اگست تک جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پیر 17 اگست 2015 17:52

وسیم اکرم فائرنگ کیس،آئندہ سماعت پرحتمی چالان پیش کرنیکا حکم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں پولیس کو حکم دیا ہے کہ مقدمہ کی آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے حتمی چالان عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم الطاف احمد کو 28اگست تک جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی ۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا وا قعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر الرحمان نے پہلے ہی سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔`