عاصمہ جہانگیر کے خلاف اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنانے پر تحقیقات شرو ع

نیب نے ان کے بنک اکاؤنٹس میں بھاری رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا

پیر 17 اگست 2015 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) نیب حکام نے سابق مشیر وزیراعظم عاصمہ جہانگیر کے خلاف اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور ان کے بنک اکاؤنٹس میں بھاری رقوم کی ترسیل کی ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر کے خاوند ارباب جہانگیر زرداری دور حکومت میں وزیر مواصلات تھے اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی معاملات کی نگرانی عاصمہ جہانگیر کے سپرد تھی۔

(جاری ہے)

این ایچ اے میں ہر سال 50 ارب روپے کے ٹھیکے دیئے جاتے ہیں اور مبینہ طور پر ان ٹھیکوں میں بھاری کمیشن وصول کیا جاتا ہے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ عاصمہ جہانگیر کے پاس اثاثے اور بنک اکاؤنٹس میں رقوم ان کی ظاہر آمدن سے کہیں زیادہ ہے اور ان کی مبینہ اربوں روپے کی کرپشن بارے مختلف افراد نے نیب کو شکایات بھی درج کرائی ہیں۔ ان شکایات اور ثبوت حاصل ہونے کے بعد عاصمہ جہانگیر کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :