شہید ڈی ایس پی سید شوکت شاہ دور طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے

پیر 17 اگست 2015 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سید شوکت شاہ گیلانی دور طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے ، ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق شوکت شاہ ایک اچھے ادیب اور شاعر تھے، ان کے دوشعری مجموعے ”بغیر تیرے“اور ”دربدر“شائع ہوچکے ہیں، ان کا تعلق روات کے گاوٴں پرکہ سے تھا ، ڈیڑھ سال قبل ہی انہیں کارکردگی انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور ایک6 سالہ بیٹی چھوڑی ہے۔`

متعلقہ عنوان :