اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست ، پی ایچ ایف نے رپورٹ تیار کر لی

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فنڈز میں کمی اور کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کے مطابق نہ کھیلنے کو ناکامی کی وجہ قرار دے دیا

پیر 17 اگست 2015 18:01

اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست ، پی ایچ ایف نے رپورٹ تیار کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے قومی ٹیم کی اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناکامی پر رپورٹ تیار کر لی۔ کمیٹی نے فنڈز کی کمی اور کھلاڑیوں کا صلاحیت کے مطابق نہ کھیلنا ہاکی میں ناکامی کی وجہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناکامی کے بعد پی ایچ ایف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ ناکامی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

کمیٹی کے سربراہ سابق اولمپئن محمد اخلاق ہیں۔ کمیٹی ذرائع کے مطابق ملک میں ہاکی کا ڈومیسٹک ڈھانچہ ، فنڈز کی کمی اور کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھلاڑیوں کا صلاحیتوں کے مطابق نہ کھیلنا عبرتناک شکست کی وجہ بنا۔ پی ایچ ایف سیکریٹری رانا مجاہد علی کے مطابق کمیٹی آج اپنی رپورٹ جمع کرائے گی جسے ایک روز بعد شائع کر دیا جائے گا۔ `