جن نکالتے ہوئے امریکی عاشق نے گرل فرینڈ کی جان لے لی

مقتولہ مشہور اداکار مورگن فری مین کی سوتیلی نواسی تھیں

پیر 17 اگست 2015 18:05

جن نکالتے ہوئے امریکی عاشق نے گرل فرینڈ کی جان لے لی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار مورگن فری مین کی سوتیلی نواسی اپنے توہم پرست بوائے فرینڈ کے ہاتھوں نے نیویارک میں ہلاک ہو گئی۔حکام کے حوالے سے امریکی میڈیا رپورٹس کی میں بتایا گیا ہے کہ 33 سالہ ای ڈینا ہائنز اتوار کو علی الصباح شدید زخمی حالت میں مین ہٹن سٹریٹ سے ملیں۔ انہیں بعد میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

واقعے کے ایک عینی شاہد جورج ہوڈیکو کے بقول "آنجہانی ہائنز کے دوست اس پر چھرا کے وار کرتے ہوئے چلا رہا تھا کہ 'شیطان جن، تمھیں مسیح علیہ السلام کا واسطہ، تم میری دوست کا پیچھا چھوڑ کر اس میں نکل کیوں نہیں جاتے۔"پولیس نے امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' کو بتایا کہ آنجہانی کے دوست بتائے جانے والے تیس سالہ شخص کو گرفتار کر کے نفسیاتی تجزیئے کے لئے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔'دی ٹائمز' کے مطابق اگرچہ مقتولہ کی نانی کا واقعہ سے براہ راست تعلق نہیں تاہم یہ امر اپنی جگہ حقیقت ہے کہ وہ ایک وقت فری میں کی زوجیت میں رہ چکی ہیں۔ `