35سال میں پہلی مرتبہ نائن زیرو جا رہا ہوں ٗ پارلیمنٹ نے جو ذمہ داری سونپی وہ نبھاؤنگا ٗ ایم کیو ایم کی ایوان میں واپسی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں ٗمولانا فضل الرحمن

آپریشن کرنے والے سیکورٹی ادارے اور رینجرز بھی وزیر اعظم کے ماتحت ہیں ٗ انٹرویو

پیر 17 اگست 2015 18:34

35سال میں پہلی مرتبہ نائن زیرو جا رہا ہوں ٗ پارلیمنٹ نے جو ذمہ داری سونپی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 35سال میں پہلی مرتبہ نائن زیرو جا رہا ہوں ٗ پارلیمنٹ نے جو ذمہ داری سونپی وہ نبھاؤں گا ٗ ایم کیو ایم کی ایوان میں واپسی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ضروری نہیں کہ پہلے نائن زیرو نہیں گیا تو اب بھی نہ جاؤں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کو استعفے واپس دلوانے کی ذمہ داری پارلیمنٹ نے بطور امانت سونپی ہے ٗپارلیمنٹ، جمہوریت اور نظام کی خاطر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ایوانوں میں واپسی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں ، ایم کیو ایم جو مطالبات رکھے گی ان سے لمحہ بہ لمحہ وزیراعظم کو آگاہ کرتا رہوں گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپریشن کرنے والے سیکورٹی ادارے اور رینجرز بھی وزیر اعظم کے ماتحت ہیں ۔