شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ،دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگا،میاں رضا ربانی

پیر 17 اگست 2015 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ،دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلبا کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے شہداء کے والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید طلباء کے درجات کی بلندی کی بھی دعا کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگا۔ شہید طلباء کے والدین نے آگاہ کیا کہ وحشیانہ حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد تکلیف دہ لمحات سے گزر رہے ہیں ۔والدین کے وفد نے قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سید کو عوامی عرض داشت پیش کی ۔یاد رہے چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا میں عوامی عرضداشتوں کا نیا نظام متعارف کریا ہے جو کامیابی سے جاری ہے اور سینیٹ آف پاکستان کے اجلاسوں کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بھی عوامی عرضداشتوں پر سیر حاصل بحث کے علاوہ حکومت ، حکومتی اداروں اور وزارتوں کو سفارشات و ہدایات بھی جار ی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :