ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز بارے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 21اگست تک توسیع کردی

پیر 17 اگست 2015 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کے بارے میں گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 21اگست تک توسیع کردی ہے،اس تاریخ تک تمام رجسٹرڈ افراد جولائی2015ء کو ختم ہونیوالے عرصے کے بارے میں گوشوارے جمع کراسکتے ہیں یہ توسیع سیلز ٹیکس ایکٹ190ء کے سیکشن74 اورفیڈرل ایکسائزایکٹ2005ء کے سکیشن43کے تحت کی گئی ہے تاہم واجبات کی ادائیگی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو 17اگست کوختم ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :