آرمی چیف سے قطر کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

میجر جنرل غانم بن شاہین کی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف

پیر 17 اگست 2015 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل غانم بن شاہین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،قطر کے ایئر چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل غانم بن شاہین نے ملاقات کی، جس میں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر قطر کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل غانم بن شاہین نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :