شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری، 50 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 19:15

شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری، 50 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری میں 50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فضائی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر فضائی کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی میں 50 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر بھی تباہ کردیا گیا۔کاروائی شمالی وزیرستان کے علاقوں شوال اور غرلمائی میں کی گئی۔