ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے استعفے منظور کرنے کے لئے سپرییم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
پیر 17 اگست 2015 20:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے استعفے منظور کرنے کے لئے سپرییم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیراعظم نوازشریف، خورشید شاہ اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سمیت 97 افراد کو فریق بنایاگیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے تمام اراکین نے خود اپنے استعفے اسپیکر قومی و سندھ اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو پیش کئے۔
استعفے دینے کے بعد انہیں منظور کرنے یا نہ کرنے کا عمل نہیں ہوتااس لئے عدالت عظمیٰ سے استدعا کہ ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو منتخب ایوانوں کے اجلاس میں جانے سے روکا جائے کیونکہ اب وہ منتخب اراکین نہیں رہے اور خالی نشستوں پر آئین کے مطابق دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان قومی و سندھ اسمبلی اور سینیٹرز نے گزشتہ ہفتے خود اپنے استعفے جمع کرائے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.