اسلام آباد‘جی نائن مرکز اور کھنہ میں سی ڈی اے کے بھتہ خوروں کی تجاوزات کی وجہ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

خواتین سے بدتمیزی جیسے واقعات پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے

پیر 17 اگست 2015 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقوں جی نائن مرکز اور کھنہ میں سی ڈی اے کے بھتہ خوروں کی تجاوزات کی وجہ ٹریفک جام اور اس دوران خواتین سے بدتمیزی جیسے واقعات پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن مرکز اور کھنہ ڈاک میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ک یوجہ سے ٹریفک ہر وقت جام رہنے لگی، جس کی وجہ سے آمدورفت کئی کئی گھنٹے روک لی جاتی ہے ، گرمی کی شدت اور بیمار شخص مزید بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں، کھنہ پل سے لے کر نیو شکریال سروس روڈ ہر وقت تجاوزات کی وجہ سے بند رہنے لگی، سی ڈی اے والے جی نائن مرکز اور کھنہ پل پر کھڑے ریڑھی والوں سے ہفتہ وار 500روپے سے لے کر 1000روپے تک بھتہ وصول کررہے ہیں۔

ان تجاوزات کی وجہ سے جب سکول کی چھٹی کے ٹائم اور اکثر اوقات شام کے اوقات میں رش بڑھتا ہے تو خاص طور پر پیدل چلنے والی خواتین سے بدتمیزی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں، یہ تجاوزات مافیا نے فٹ پاتھوں سے لے کر سڑک تک ڈیرے جما لئے ہیں۔شہریوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لے کر اس مسئلے کا حل نکالیں، س یڈ یاے کی غلط بیانی کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :