اسلام آبا پولیس کاسر چ آ پر یشن ‘36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں

پیر 17 اگست 2015 21:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) اسلام آبا پولیس نے سر چ آ پر یشن کے دوران36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔یہ سر چ آ پر یشن تھا نہ سبز ی منڈی ، تھا نہ نو ن کے علا قوں اور گر د ونو اح میں کیا گیا ۔ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کو مزید مو ثر بنائیں ۔ اہم مقامات کی سیکو ر ٹی پر گشت کوبڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا یا جا سکے ۔

اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارلحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پلان کے مطابق اسلا م آباد کے تمام زونل آفیسرز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں۔

تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میں سر چنگ و کو منگ کوجا ر ی رکھتے ہو ئے مشکو ک ومشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔تا کہ ان کے مذمو م مقاصد کو نا کا م بنا یا جا سکے ۔ ان ہدایات کی روشنی میں تھا نہ تھا نہ نو ن اور تھا نہ سبزی منڈ ی پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس ٹیمو ں نے 36مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔

اس سر چ آ پر یشن کا بنیا د ی مقصداسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔ ایس ایس پی اسلام آ با دساجد کیا نی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہو ں نے کہا پٹر ولنگ افسران دوران پٹر ولنگ مشکو ک اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھی کا رروائی کو مو ثر بنا ئیں ۔

انہو ں نے کہا کہ مو جو د ہ حا لا ت کے مطا بق تما م پولیس افسران سیکو ر ٹی کو مزید سخت کر یں ، اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت پر سیکو ر ٹی بڑ ھا ئیں ،کما نڈ و گا ڑ یو ں ، ایگل ، فالکن کو متحر ک کر یں ، کسی بھی وقوعہ کی صورت میں اپر وچ کر یں ۔ اور اپنی بیٹ کے ایر یا میں ر ہ کر ڈیوٹی کر یں ۔ بھکا ر یوں کے خلا ف سخت کا ر وائی کی جا ئے اگر کسی کو کو ئی مشکو ک شخص یا کو ئی مشکو ک چیز نظر آئے تو ریسکیو 15اور مقامی پو لیس کو فوری طو ر پر اطلا ع کر یں ۔ مقامی پو لیس بر وقت کا روائی کر ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے خا تمہ کے لیے مو ثر اقداما ت اٹھا ئیں اور شہر یو ں کی داد رسی کو ہر ممکن یقینی بنا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :