ایچ ای سی اوریو ایس ایڈ کے تعاون سے دو روزہ ورکشاپ میٹ اور ضروریات کی بنیاد پر سکالر شپ پروگرام کا انعقاد

پیر 17 اگست 2015 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے پیر کے روز دو روزہ ورکشاپ میٹ اور ضروریات کی بنیاد پر سکالر شپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رضا بھٹی نے ایچ ای سی کے مختلف پروگراموں بشمول لوکل اور بیرون ملک سکالر شپ پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلی شعور اجاگر کیا انہوں نے امریکہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم کو ترقی دینے اور نیشنل ایڈ و دیگر پروگرام شروع کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا ڈپٹی ڈائریکٹر یو ایس ایڈ ایجوکیش ڈاکٹر گارتھ ویلیس نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ دونوں ممالک کے مابین مقاصد کے حصول کے لئے بہتر ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں بہت سے تعلیمی پروگرام پر سرمایہ کاری کی ہے اور ان میں سے ایک ہونہار طالبعلموں کو سکالر شپ کی سہولیات فراہم کرنا ہے ایچ ای سی میں منعقد تقریب کو چوبیس مختلف یونیورسٹیوں کے 35 نمائندگان نے اٹینڈ کیا جس کا مقصد یونیورسٹیوں اور سکالر شپ کے کے لیے آرزومند طالبعلموں کے مابین بات چیت کو بہتر کرنا ہے