عورت نے سگی بہن کو 7 سال الماری میں قید رکھا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 17 اگست 2015 22:05

عورت نے سگی بہن کو 7 سال الماری میں قید رکھا

مشی گن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست۔2015ء)پولیس نے بتایا ہے کہ مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک 44 سالہ عورت نے اپنی بالغ معذور بہن کو 7 سال سے الماری میں قید کر کے رکھا ہوا تھا۔ عورت اپنی بہن کو قلیل مقدار میں کھانا اور پانی دیتی تھی۔ کسی نامعلوم فرد کی طرف سے ملنے والی اطلاع کے بعد پولیس نے کینڈی لاسن کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے اس کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر الماری سے 42 سالہ ذہنی اور جسمانی معذورعورت کو برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

عورت نے برائے نام کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ حوائج ضروریہ کے لیے اس کے پاس ایک چھوٹی سی ٹوکری رکھی تھی۔ پولیس چیف نک چیروز کا کہنا ہے کہ میں 35 سال سے پولیس میں ہوں اور میں نے بالغ فرد کے ساتھ جبری قید کا ایسا کیس نہیں دیکھا۔ پولیس نے بتایا کہ معذور عورت کو حفاظتی تحویل میں لینے سے پہلے ایک ہفتے تک اس کا علاج کرایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ کینڈی، اُس کی بالغ بیٹی اپنے بوائے فرینڈ اور دو بچوں کے ساتھ اسی اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔کینڈی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسے15 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔