مجھے نہیں میرے کتے کوگرفتار کرو۔ عورت کا مطالبہ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 17 اگست 2015 22:05

مجھے نہیں میرے کتے کوگرفتار کرو۔ عورت کا مطالبہ

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست۔2015ء)فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے ، جس نے نشے کے زیر اثر ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی بلڈنگ میں دے ماری تھی، مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بجائے اس کے کتے کو گرفتار کیا جائے۔تاہم عورت کے مطالبے پر عمل نہ کرتے ہوئے اسے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وائلڈ وڈ سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا اینی میری لاموراکس کو پولیس نے اس کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا تو اس نے کافی مزاحمت کی، اس کے بعد پولیس کو بتایا کہ ہاں ڈرائیونگ میں ہی کر رہی تھی مگر ایکسیڈنٹ کے لیے اس کا کتا ذمہ دار ہے۔

گرفتاری اور طبی ٹسٹ کے لیے پولیس سے مزاحمت کرنے پر کرسٹینا کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ اپنے جرائم کے لیے جانوروں کو ذمہ دار ٹھہرانا کوئی نہیں بات نہیں۔کئی دفعہ لوگ اپنے کتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں کہ کتے نے جمپ کیا اس لیے گاڑی قابو میں نہ رہی تو کئی دفعہ لوگ طوطوں کو الزام دیتے ہیں کہ طوطے کی وجہ سے ڈرائیونگ سے توجہ ہٹ گئی اور ایکسیڈنٹ ہوگیا(تفصیلات اس صفحے پر)